• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں منفرد ریکارڈبنادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رانڈر محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

محمد حفیظ نے اپنے ون ڈے کیریئر میں کل 1200 اوورز کئے، جن میں انہوں نے کوئی نو بال نہیں کی۔سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ نے اپنے کوٹے کے مقررہ 10 اوورز میں 24 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے 192 میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 135 وکٹیں حاصل کی ہیں، آف اسپنر بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کیخلاف عمدہ بالنگ میں اپنی مثال آپ ہیں اور نئی گیند سے بھی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔

ان کے کیرئیر کو زوال اس وقت آیا جب2015 میں ان پر بالنگ ایکشن کی وجہ سے ایک سال کیلئے گیند کرانے پر پابندی لگ گئی تاہم کئی سال بعد انہوں نے اپنے بالنگ ایکشن کو ٹھیک کیا اور اب وہ ٹیم کی کامیابی میں اپنی بالنگ سے اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

تازہ ترین