• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس فٹ بال:علی حسن، غیور، ذاکراور عابد کاظمی کی ہیٹ ٹرک

Liesour Leagues Football Ali Hasan Ghayur Zakir And Abid Kazmi Made Hattricks

علی حسن، غیور، ذاکر، ضرار، گل بدان، عابد کاظمی اور زبیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیژر لیگس فٹ بال میں اپنی اپنی ہیٹ ٹرکس مکمل کیں۔

ورلڈ گروپ کے زیراہتمام لیژر لیگس سیزن 2کے 7ویں رائونڈ کے 19مقابلے بیک وقت لاہور، کوئٹہ، پنڈی اوراسلام آباد میں پریمئر ڈویثرن میں کھیلے گئے جبکہ پشاور سینٹر کے میچز عارضی طور پر ملتوی کردیئے گئے۔

میڈیا کوآرڈی نیٹر ریاض احمد کے مطابق لاہور کے پلے آن جوہر گرائؤنڈ پر تین میچز کھیلے گئے۔ اے سی ٹوئنٹی نے یونائیٹڈ ایف سی کو 3-2سے، ایپک ٹیکر نے ہیسوک یونائیٹڈکو 3-1 سے، رائل والوز نے فالکن یونائیٹڈ کو 7-0کی یکطرفہ شکست دی۔

عابد کاظمی اور زبیر راؤ نے ہیٹ ٹرک بنائیں۔ کوئٹہ میں شیروف ایف سی نے اسٹار ایف سی کو 2-0سے، چک شہزاد میں پی ایم ایف سی نے ٹائیگرز ایف سی کو 4-0سے، ریونز ایف سی نے بحریہ ایف سی کو 5-0 سے، شوٹرز ایف سی نے قلندر ایف سی پر گولوں کی بارش کردی۔ 11-0کی کامیابی میں ضرار نے 5، گل بادان نے 3اور ابصار نے 2 گول کئے۔

تازہ ترین