• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندھار میں ملٹری بیس پر خودکش حملہ، 41 فوجی ہلاک

Attack On Military Base In Kandahar 41 Soldiers Killed

افغانستان کےصوبے قندھار میں فوجی بیس پرخودکش بمباروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 41 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 افغان میڈیا کے مطابق خودکش بمباروں نے ضلع میوند میں ملٹری بیس کو نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد انہوں نے ملٹری بیس پر فائرنگ شروع کردی، دوسری جانب ملٹری بیس پر خود کش حملے اور فائرنگ کے دوران غیر ملکی افواج فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کو نشانا بھی بنایا جس کے نتیجے میں 10 طالبان مارے گئے۔

قندھار پولیس چیف نے حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم وزارت دفاع کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جب کہ طالبان نے حملے زمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے فوجی تنصیبات پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

 

 

 

تازہ ترین