• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں داؤد ابرا ہیم کے گھر اور ہو ٹل کی نیلامی

Dawood Ibrahims Properties In Mumbai To Be Auctioned

بھارت کو مطلوب داؤد ابراہیم کے گھر اور ہو ٹل کی نیلامی کے لیے بھارتی حکو مت نے اشتہار جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اشتہار ممبئی کے پاک موڈیا اسٹریٹ علاقے میں داؤد ابرا ہیم کے گھر کی نیلامی کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

حکومت نے گھر کی نیلامی قیمت ایک کروڑ 55 لاکھ 76 ہزار روپے رکھی ہے جبکہ اسی علاقہ میں واقع ہوٹل کی قیمت ایک کروڑ 18 لاکھ 63 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

وا ضح رہے کہ نیلامی 14 نومبر کو ہوگی۔ یہ نیلامی الیکٹرانک آکشن کے ذریعہ کی جائے گی۔

سی بی آئی نے داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط کی تھی ، جس کے بعد اب حکومت اس جائیداد کی نیلامی کرنے جارہی ہے۔

تازہ ترین