• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ruman Raees Out Of T20 Series

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر رومان رئیس بائیں کہنی میں سوجن کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق رومان رئیس ٹی 20سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کے متبادل کا اعلا ن جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب نوجوان ان فارم بیٹسمین بابراعظم بھی فٹنس مسائل کاشکارہوگئےہیں تاہم بابراعظم کےفٹنس مسائل ٹیم مینجمنٹ کے لیےپریشانی کاباعث نہیں اوروہ دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 26اکتوبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا جبکہ آخری میچ 29اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں ہوگا۔

تازہ ترین