• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم یونی ورسٹی اسلام آباد میں آج سے تدریسی عمل بحال ہوگا

Classes Resumes Today In Quaid E Azam University Islamabad

اسلام آباد کی قائداعظم یونی ورسٹی میں تقریباً تین ہفتوں کے بعد آج سے تدریسی عمل بحال ہوگا۔

جمرات اورجمعہ کی شب ہڑتالی طلبہ، اسلام آباداور یونیورسٹی انتظامیہ کےدرمیان مذاکرات ہوئے، فیسوں میں اضافہ واپس لینے پر 16 روز سے جاری احتجاج ختم کرکے یونی ورسٹی کے دروازے کھول دیے گئے ۔

آج سے باقاعدہ تدریسی عمل بھی بحال ہوجائے گا۔ 45 طلبہ کی بحالی کامعاملہ ابھی حل ہونا باقی ہے۔سنڈیکیٹ اجلاس نے معاملہ حل کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی جو 15 دنوں میں طلبہ کودی جانےوالی سزاوں کاجائزہ لے گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ طلبہ کا ایک دھڑا اب بھی احتجاج کیلئے پر تول رہا ہے ۔

تازہ ترین