• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم مرڈر آن دی اورینٹ ایکسپریس کی نئی جھلکیا ں جاری

پراسرار واقعے کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی کرائم ڈرامہ فلم مرڈر آن دی اورینٹ ایکسپریس کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کینیتھ براناگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اس ہی نام کے ایک شہرہ آفاق ناول کے گرد گھوم رہی ہے جس کی کہانی ایک لگژری ٹرین میں سوار مسافروں کے گرد گھوم رہی ہے جو مصیبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ،ٹام بیٹ مین،کینیتھ براناگھ،اولیویا کولمین،جوش گیڈ اور ولیم ڈیفو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مارک گورڈن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 10نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین