• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر پر پاکستان سے بھی مذاکرات کرے، فاروق عبداللہ

On Kashmir India Must Talk With Pakistan Also Farooq Abdullah

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے بھی مذاکرات کرنا ہوں گے ۔

بھارتی وزیرداخلہ کے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے جلد مذاکرات شروع کرنے کے اعلان پر اپنے بیان میں کہا کہ صرف کشمیر یوں سے بات کافی نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے ساتھ پاکستان سے بھی مذاکرات کرنا ہوں گے اور مسئلہ کشمیر پر اسلام آباد سے بھی بات چیت ضرور ہے ۔

تازہ ترین