• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Kulsoom Nawaz Is Hospitalized

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کوطبیعت بگڑنے پر ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کلثوم نواز کی اسپتال منتقلی کی اطلاع ان کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں دی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ امی کو دوبارہ اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، امی کی صحت یابی کےلیے دعا کی جائے۔

ِ

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کو کینسر کا عارضہ لاحق ہے اور وہ گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی کیموتھراپی اور آپریشن کیے جاچکے ہیں۔

کلثوم نواز میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست لاہور کے حلقہ این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین