• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی سے لیس سائنسی دور ہمیں ہر روز نت نئی ایجادات سے متعارف کر واتا رہتا ہے جس سے ہر شعبے میں جدت پیدا ہوتی جارہی ہے۔

چین میں ایسا ہی ایک دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ مارکیٹ میں لایا گیا ہے جو آئی فون8 سے زیادہ پتلا ہے، اسے چین کے صوبے شین زین کے ایک اسٹور میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس کی اسکرین صرف 3.65ملی میٹر کی ہےجبکہ 65انچ کے اس ٹی وی کی قیمت 4700پونڈ اور 77انچ کے ٹی وی کی قیمت 16 ہزار پونڈ ہے۔

یہ ٹی وی اتنا ہلکا ہے کہ آپ اسے صرف انگلیوں کی مدد سے اٹھاسکتے اور کسی بھی شیشے پر ٹانگ سکتے ہیں۔

چینی سینٹرل ٹیلیویڑن نے ماہرین کی ایک ٹیم کو لیباریٹری میں اس ٹی وی کے تجزیے کے لیے بھیجا ہے، اس دوران ایک ماہر کو اسے صرف انگلیوں کی مدد سے اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ چین اس وقت ٹی وی تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ دنیا میں فروخت ہونیوالے ٹی وی سیٹس میں سے 60فیصد تیار کرتا ہے۔

 

تازہ ترین