| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
November 15, 2017 | 10:56 am

تیز ترین سپرکمپیوٹرزمیں امریکی مات کھا گیا، چین سرفہرست

China Now Has More Supercomputers On The Worlds Top 500 List Than The Us

دنیا کے تیز ترین 500 سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں سب سے زیادہ سپر کمپیوٹرز والے ملک کے حوالے سے چین نے امریکا سے سبقت لے لی ہے۔

ایک تازہ ترین سروے میں کہاگیا ہے کہ دنیا کے تیز ترین 500 سپر کمپیوٹرز میں سے 202 چین میں موجود ہیں۔اس کے مقابلے میں امریکا میں 143 سپر کمپیوٹرز ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

پینتیس سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جاپان تیسرے جبکہ 20 سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جرمنی چوتھے نمبر پر ہے۔

پچیس سال قبل اس فہرست کا آغاز کیا گیا تھا اور ہر دو سال بعد اس کے تازہ اعداد و شمار شائع کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کی برتری کی وجہ چین کی جانب سے تحقیق میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہے اور اس وقت دنیا بھر میں تحقیق کے اخراجات کا 20 فیصد چین میں خرچ کیا جاتا ہے۔

سپر کمپیوٹرز بہت بڑے اور مہنگے سسٹمز ہوتے ہیں جن میں ہزاروں پراسیسرز کو مخصوص انداز میں اکھٹا کیا گیا ہوتا ہے اور ان سے انتہائی مخصوص کیلکیولیشنز کروائی جاتی ہیں۔

سپر کمپیوٹرز سے لیے جانے کاموں کی چند مثالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے جائزے، جوہری ہتھیاروں کی سیمیولیشنز، تیل کے ذخائر کی کھوج، موسم کی حال کی پیشگوئیاں، ڈی این اے سیکونسنگ وغیرہ شامل ہیں۔