| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
November 15, 2017 | 11:27 am

بھارت میں 18ماہ کی بچی کیساتھ زیادتی

Delhi Man 21 Arrested After Repeated Rape Of 18 Month Old Girl

Delhi Man 21 Arrested After Repeated Rape Of 18 Month Old Girl

بھارت میں 18ماہ کی بچی کو اس کے والد کے دوست نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعہ نئی دہلی کے علاقے شاہپور جٹ میں پیش آنے پر اس کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کے تصدیق کردی۔

واقعہ کی رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت نئی دلی سمیت بیشتر ریاستوں میں خواتین کے لیے اکیلے گھومنا پھرنا انتہائی خطرناک ہوچکا ہے۔

اب صورتحال اس قدر خطرناک ہوچکی ہے کہ ایک سال کی بچیوں کو بھی درندگی کا نشانا بنایا جارہا ہے۔