• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کا ایک برانڈ بن چکا ہے،شعیب اختر

Pakistan Super League Becomes Brand Of Pakistan Cricket Shoaib Akhtar

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر، راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ، یہ پاکستان کرکٹ کا ایک برانڈ بن چکا ہے ۔

کراچی میں ایک نجی فائونڈیشن سے وابستگی کے بعد میڈیا گفت گو میں شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے باصلاحیت کرکٹرز کا سامنے آنا ہی در اصل اس لیگ کی کامیابی ہے۔

شعیب اخترکا اس موقع پر کہناتھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ملک کے عوام کیلئے کچھ کریں ، انہوں نے اس بات کی اپیل بھی کی کہ صاحب حیثیت افراد اگر ایک چھوٹی رقم بھی چیریٹی کو دے تو اس سے کئی انسانوں کی خدمت ہوسکتی ہے۔

تقریب کے بعد شعیب اختر نے صحافیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ۔

تازہ ترین