• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو مثالی سزا دی جائے ،ڈین جونز

Cricketers Involved In Corruption Deserves Exemplary Punished

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز بیٹسمین ڈین جونز کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کے لئے اچھی پچز تیار کی جائیں ،تاکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر سکیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہو ئے ڈین جونز نے کہا کہ وکٹیں اچھی بنیں گی تو کھلاڑی بھی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرپائیں گے ،پی ایس ایل کے دو سیزن میں پچز کافی سلو تھیں جس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کا بھرپور مزہ نہیں مل سکاتھا۔

ان کا کہناتھا کہ اگر بہتر وکٹیں ہوں تو کھلاڑی صلاحیتوں کا کھل کا اظہار کریں گے ،شاداب خان کی تعریف کرتے ہو ئے ڈین جونز نے کہا کہ شاداب خان کو پاکستان کیلئے کھیلتا دیکھ انہیں فخرمحسوس ہوتا ہے ،پی ایس ایل نے ان کےکھیل کو نکھارا ہے ۔

جونز نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم شرجیل خان کی کمی محسوس کرے گی لیکن کھیل میں کرپشن کینسر کی مانند ہے جس کے خاتمے کےلیے ضروری ہے کہ ملوث کھلاڑیوں کو مثالی سزا دی جائے ۔

تازہ ترین