• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی جاپان کے وفد کی سفیرِ پاکستان سے ملاقات

Japan Ambassador Meets Pakistani Community

پاکستانی کمیونٹی جاپان کے سیاسی سماجی رہنماؤں اور پاکستانی بزنس کمیونٹی نے سفارت خانہ پاکستان جاپان میں سفیر پاکستان جاپان اسد مجید صاحب سے ایک اہم ملاقات کی وفد میں شامل حافظ مہر شمس چوہدری ضیاء راشد صمد خان محبوب علی خان،اسلم خٹک خان اصغر خان،شیخ عارف ،سکندر پسسیہ فیصل نصیر، عاطف بٹ احمد ضیاء بٹ اور دیگر شامل تھے۔

وفد نے جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے موجودہ حالات اور پاکستان کاروں کی درامد میں پیش دشواریوں پر سفیر پاکستان کو بریف اور ان مشکلات کا ایک تحریری سپاس نامہ سفیر صاحب کو پیش کیا جس میں پاکستانی حکومت کی طرف سےاچانک کار ایمپورٹ پالیسی کو تبدیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کار ایمپورٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے جاپان میں اور پاکستان میں کاروں کے کاروبار کرنے والے افراد کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ اس وقت جاپان پورٹ پر اور کراچی پورٹ پر10 ہزار سے زائد گاڑیاں رکی ہوئی ہیں اور اسٹاک میں مال الگ سے پڑا ہے اگر حکومت نے ایمپورٹ پالسی میں نرمی نہیں کی تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے اور بڑے بڑے شو روم بند ہو جائیں گے ۔

جاپان میں 12000 کے قریب پاکستانی آباد ہیں اور 80 فیصد لوگ کاروں اور پارٹس کے کام سے منسلک ہیں سفیر پاکستان جناب اسد مجید نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا اور وفد کا شکریہ ادا کیا کہ ایک اہم ایشو سے آگاہی دی ان کا کہنا تھا میں اعلی حقام سے صبح بات کروں گا اور جلد اس کا کوئی حل نکال لیں گے پاکستانی کمیونٹی جاپان کے وفد نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین