• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:اورنگی ، لائنز ایریا سے 2اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

Karachi 2 Street Criminals Arrested From Different Areas

کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن اور لائنز ایریا سے 2اسٹریٹ کرمنلز کو جبکہ سرجانی ٹاؤن سے گٹکا فروش کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے اکرم نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے جو اسٹریٹ کرایم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی ہے۔

ایک اور کارروائی کے دوران لائنزایریا سے ملزم بلاول کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضسے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بلاول بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے اور اس کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ادھر سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے سیکٹر7سی سے گٹکا فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دوبورے مضر صحت گٹکا اور نقد رقم برآمد کی ہے۔

تازہ ترین