• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت سے بھرپورفلم اے کوائٹ پلیس کا پہلا ٹریلر

دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم اے کوائٹ پلیس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جوہن کراسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ویران جگہ پر رہنے والے ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کیلئے اشاروں کی زبان بولنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جوہن کراسنسکی، ایمیلی بلنٹ، نواح جیوپ اور میلیسنٹ سیمونڈز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مائیکل بے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس 06اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین