• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس کی معروف کھلاڑی اور 7مرتبہ ومبلڈن سنگل ٹائٹلزحاصل کرنے کا اعزاز رکھنے والی سرینا ولیمزاورمشہور امریکی ویب سائٹ کے بانی ایلکسس اوہانیا ن کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

اس شاندار تقریب میں سرینا نے سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جو کہ معروف فیشن ڈیزائنر سارہ برٹن نے ڈیزائن کیا تھا۔

امریکی شہر نیو اورلینز کے آرٹ سینٹر میں منعقد کی جانے والی شادی کی تقریب میں بیونسے،جے زی،اور کم کرداشین سمیت تقریباً200مہمان مدعو کیے گئے تھے ۔

شادی کی اس پرتعیش تقریب میں ایک اندازے کے مطابق 1ملین امریکی ڈالر خرچ کیے گئے جو کہ "بیوٹی اینڈ دی بیسٹ "تھیم پر مبنی تھی۔

تقریب میں بلائے گئے مہمانوں کو موبائل فون ساتھ نہ لانے کی بھی تلقین کی گئی تھی جبکہ شادی کی تصویروں کا معاہدہ معروف امریکی فیشن میگزین ے ساتھ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس شادی کو خفیہ رکھنے کی بھی کوشش کی گئی تھی تاہم صرف 2روز قبل اس کی تفصیلات منظر عام پر آچکی تھیں۔

تازہ ترین