• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم نوجوانوں کیلئے دین کا بنیادی علم ضروری ہے، پیر سید یوسف شاہ

Basic Knowledge Of Religion Is Essential For Muslim Youths Yousuf Shah

منگووال شریف گجرات کے سجادہ نشین علامہ پیر سید یوسف شاہ بخاری نے کہا ہے کہ یورپ کے مسلمان خصوصاً مسلم نوجوانوں کے لیے دین کا بنیادی علم حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ وہ چیلنجز کا باا حسن و خوبی مقابلہ کرسکیں۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہماری نجات اطاعت خدا و رسول میں ہے، ہم دنیا کو ساتھ رکھ کر احکامات دین کی پیروی کرسکتے ہیں۔

اس طرح دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار سکتے ہیں۔ دنیا کی زندگی عارضی ہے لیکن اس زندگی کو خوش اسلوبی سے انجام دے کر ہم آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔

علامہ پیرسید یوسف شاہ جو حال ہی میں محکمہ تعلیم پنجاب میں اعلیٰ عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں، نے کہاکہ نوجوانوں میں اس شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کے لیے کم از کم دین کا بنیادی علم ضروری ہے۔

اس موقع پر مرکزی مسجد جماعت اہل سنت اوسلوکے امام علامہ نعمت علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسان کی زندگی کو دوحصوں میں تقسیم کیا جاسکتاہے، ایک دنیاوی اور دوسری دینوی ہے۔ ہم نے بحیثیت مسلمان دونوں کو ساتھ ساتھ چلانا ہے۔ ہم پروردگار اور اس کی مخلوق کے حقوق پورے کرکے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پر ممتاز علمائے دین علامہ سید حسنات شاہ آف برسلز، بلجیم اور علامہ سید فراست علی بخاری آف اوسلو، سابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی گجرات چوہدری عمرشہزادگجر اور رکن ضلع کونسل گرورود۔اوسلو چوہدری قاسم نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کا اہتمام رکن اوسلو سٹی پارلیمنٹ ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس اور اور سماجی شخصیت ڈاکٹر شہزاد ضیا بنارس نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا، چوہدری وسیم شہزاد معروف نے تعارفی کلمات کہے اور چوہدری اسماعیل سرورصدرپاک ناروے فورم نے تقریب کے شرکاء کا تعارف کروایا۔

تقریب میں سابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی گجرات چوہدری عمرشہزاد گجر، ریسرچ سکالرسیدسبطین حسین شاہ اورچیف ایڈیٹرگجرات لنک امجدفاروق بھی بطور خاص مدعو تھے۔

ناروے کی جن دیگر سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ان میں معروف نعت خواں چوہدری سجاد داد، شیخ طارق محمود، چوہدری شبیرآف مہمندچک، ملک محمداصغر، ملک عبدالحمید پرنس، شاہد منیر، چوہدری پرویزاختربھٹی، چوہدری غلام سرور(ہیومن سروس ناروے)، چوہدری خالد کسانہ، چوہدری رشید مہمندچک،چوہدری ادریس (ہیومن کیئر ناروے)، چوہدری عمران مختار، راجہ علی ، محسن رضا،عبدالمجید، چوہدری افضال،چوہدری خالدکسانہ، چوہدری محمداقبال بھاگو،چوہدری رفاقت علی، ملک محمداصغر، خلیل بھولا، افتخارناز،مہرمحمداکرام، چوہدر ی عمرفاروق چاڑ، محمدمنیر، سیدماجد شاہ، قمرعباس ٹوانہ اور راجہ عاشق حسین قابل ذکر ہیں۔

تازہ ترین