• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں14سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو 2017کی رعنائیاں عروج پر

کچھ لوگوں کو پرانی گاڑیاں رکھنے کا اس قدر شوق ہوتا ہے کہ دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی ان کی گاڑیوں نئی گاڑیوں سے کم نہیں معلوم ہوتیں۔

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں جاری 14ویں سالانہ موٹرشومیں جہاں بیش قیمت عالیشان گاڑیاں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں وہیں کئی دہائیوں قدیم کلاسک کاروں کی بھی نمائش کی گئی ۔

اس موٹر شو میں کئی آٹو موبائل کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جبکہ سینکڑوں نمائش کنندگان بیش قیمتی وِنٹیج گاڑیوں کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں جن کی 50سے 100سال تک پرانی گاڑیاں کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود اپنے انجن اور ڈیزائن کی اصلی شکل میں ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس شاندارکلاسک کار ایگزیبیشن میں کئی مشہور ماڈلز کی پرانی گاڑیوں نمائش کیلئے رکھی گئی تھیں جنہیں ہلکی مرمت اور ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد نمائش کا حصہ بنایا گیا ۔

تازہ ترین