• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرارے :رابرٹ موگابے کیخلاف ریلی، ہزاروں افراد شریک

Anti Mugabe Rally In Harare

افریقی ملک زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں صدر رابرٹ موگابے کیخلاف ریلی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

ہرارے میں ہونےوالے مظاہرے میں پلےکارڈز اٹھائے مظاہرین نے فوج کی حمایت اور موگابے کے اقتدار کے خاتمے کے حق میں نعرے بازی کی۔

ریلی کا انتظام وار ویٹرنز ایسوسی ایشن اور اپوزیشن کی سیاسی جماعت موومنٹ برائے ڈیموکریٹک چینج نے مشترکہ طور پر کیا ۔زمبابوے میں فوج نے پندرہ نومبر سے حکومتی نظم و نسق سنبھال رکھا ہے، جبکہ جمعہ سترہ نومبر کو فوج نے تصدیق کی تھی کہ موگابے کو نظربند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی مقید صدر کی سیاسی جماعت زانو پی ایف کے ایک اجلاس میں شریک اکثریتی اراکین نے اپنے صدر کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

تازہ ترین