• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کا اجلاس ریاض میں ہوگا

Islamic Military Alliance First Meeting Will Held In Riyadh

دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس سعودی دار الحکومت ریاض میں 26 نومبر کو ہوگا۔پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف اس فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں۔

Islamic-Military-222

عربی ٹی وی کے مطابق’’دہشت گردی کے خلاف اتحاد‘‘ کےعنوان سے اس اجلاس میں رکن ممالک کے سعودی عرب میں تعینات سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔

اس اجلاس کا مقصد اکتالیس اسلامی ریاستوں پر مشتمل اسلامی فوجی اتحاد کے درمیان تعاون اور تعلق کو مضبوط بنانا اور اس کی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو مزید مؤثر اور بین الاقوامی کاوشوں سے مربوط بنانا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ سال دسمبر میں چونتیس مسلم ممالک پر مشتمل اس اتحاد کا ا علان کیا تھا۔اس اتحاد کے قیام کامقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مسلمانوں کا ایک متحدہ اور مشترکہ محاذ تشکیل دینا تھا۔

تازہ ترین