• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزامات، اسرائیلی پولیس کی چھٹی بار نیتن یاہو سے پوچھ گچھ

Corruption Allegation Six Time Israeli Police Investigated With Nitan Yahoo

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ایک بار پھر کرپشن الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی گئی۔

اسرائیلی پولیس نے چھٹی بار اسرائیل کے وزیرا عظم نیتن یاہو سے کرپشن کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔

پولیس نے ان پر عائد کرپشن کے الزامات کے حوالے سے ان سے مزید سوالات کیے۔

نیتن یاہو کو کرپشن الزامات کے تحت دو مقدمات کا سامنا ہے جن میں ان پر مختلف کاروباری شخصیات اور اداروں سے قیمتی تحائف لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے اسرائیل میں ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بنیامن نیتن یاہو اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کو اپنے مخالفین کی سازش قرار دیتے رہے ہیں۔

تازہ ترین