• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Next President Of Congress Will Be Moti Nehru Lal

بھارت میں موتی لعل نہرو کی پانچویں نسل بھی کانگریس کی قیادت کرے گی۔

راہول گاندھی کانگریس کے اگلے صدر ہوں گے، ان کی صدارت کا حتمی اعلان 19دسمبر کو ہوگا۔

نئی دہلی میں پیر کو ہونے والے کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی اور امیدوار سامنے نہ آنے کی صورت میں راہول گاندھی کو ہی پارٹی کا اگلا صدر بنایا جائے گا۔

جواہر لعل نہرو کے پڑ نواسے، اندرا گاندھی کے پوتے اور راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کے کانگریس کی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے گجرات کے انتخابات سے قبل فیصلہ کرلیا جائے گا۔

پارٹی کا صدارتی الیکشن 4دسمبر سے8 1دسمبر تک ہو گا۔

تازہ ترین