• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں سری کی لہر، موسمی امراض میں اضافہ

Seasonal Diseases Increase Across The Country

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے ،خشک سردی کی وجہ سے مختلف موسمی امراض میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

گلگت بلتستان،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہے،بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سردی کے سبب گلے،ناک اورسینے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جس سے بچے ،خواتین اور بزرگ زیادہ متاثر ہیں ۔سندھ میں بھی سرد موسم کی وجہ سے لوگ نزلہ و زکام ودیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،سندھ اور پنجاب کے کئی علاقے صبح کے اوقات میں ایک بار پھر دھند کی لپیٹ میں آجائیں گے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسکردو میں منفی 9،گلگت میں 6،قلات،استوراور کالام میں منفی 5ڈگری سینٹی گریڈ کیاگیا۔

تازہ ترین