• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی میں دلچسپ باتیں کرنے والا روبوٹ متعارف

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں کئی نت نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

چین کے سائنسدانوں نے ایسا ہی ایک انسانی شکل و صورت سے مشابہہ جدید روبوٹ تیار کیا ہے جو آپ کے ساتھ مزے مزے کی باتیں کرنے کے علاوہ کئی معلومات بھی فراہم کرتا ہے ۔

انسانی شکل و صورت سے مشابہہ یہ جدید روبوٹ جنگ ہونگ روبوٹ ریسرچ اینڈ ڈیلووپمنٹ کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے جسے شنگھائی میں ہونے والی روبوٹ کی نمائش میں پیش کیا گیا ۔

لڑکی کی شکل کا یہ روبوٹ انسانی تاثرات سے لیس ہے جو ہاتھ ملانے کے ساتھ باتوں کے جواب بھی دیتا ہے اور اپنی ساتھ کی گئی باتوں کو فوراً ذہن نشین بھی کرلیتا ہے۔

تازہ ترین