• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیف ٹی20 کرکٹ:ـ پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دیدی

Deft T20 Cricket Pakistan Beat Sri Lanka By 15 Runs

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی20 میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے، جواب میں میزبان سری لنکن ڈیف کرکٹ ٹیم 20 اوور میں 108 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

اس جیت کے ساتھ پاکیستان ڈیف ٹیم کو 3میچز کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہو گئی ہےجبکہ اس سے قبل پاکستان نے2 ون ڈے میچز کی سیریز بھی 0-2سے جیتی تھی۔

 

تازہ ترین