• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اساتذہ کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

Teachers Protest Against Of Non Payment In Karachi

کراچی میں گھوٹکی کے اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج ہوا، پولیس نے لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو سندھ اسمبلی جانے سے روک دیااور خواتین اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

شہر قائد میں اساتذہ ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے مگر اس بار محاذ گھوٹکی کے ٹیچرز نے سنبھالا، جہنوں نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

احتجاج کے دوران خواتین اساتذہ نےاپنا مؤقف دیا کہ 5سال سے نہ تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں اور نہ مستقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں احتجاج کے دوران واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی جو تاحال پوری نہیں ہوئی تاہم اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ نوکریاں بیچنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے 4 رکنی وفد نے مظاہرین سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران وقار شاہ نے ہر فورم پر اساتذہ کے لیے آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین