• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم پدماوتی کی مخالفت میں ایک شخص نے خودکشی کرلی

A Person Committed Suicide Against The Movie Padmawatti

فلم پدماوتی ریلیز سے قبل ایک اور نئی مشکل میں گھر گئی، راجستھان میں فلم پر احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

جے پور کے قلعے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، باڈی کے پاس موجود پتھر پر فلم پدماوتی کے خلاف غصے کا اظہار کیا گیا، پتھر پر تحریر ہے کہ ہم صرف پتلوں کو ہی پھانسی پر نہیں لٹکاتے۔

فلم پدماوتی کے خلاف پہلے ہی کئی بھارتی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ،جبکہ کئی ریاستیں فلم کی ریلیز پر پابندی بھی لگا چکی ہیں ۔موجودہ صورتحال میں فلم کی ریلیز بھی موخر کردی گئی ہے۔

اس سے قبل ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں مشتعل افراد نے فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے پتلوں پر جوتے بھی برسائے تھے۔ اس کے علاوہ تنظیم کرنی سینا نے فلم کی ریلیز پر یکم دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے ۔

دوسری جانب راجپوتوں کے ایک رہنما نے اعلان کر رکھا ہے کہ جو بھی بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے5کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

تازہ ترین