| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
December 07, 2017 | 05:25 pm

قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 میں اچھا پرفارم کررہی ہے، وسیم اکرم

The National Team Is Performing Well In One Day And T20 Waseem Akram

The National Team Is Performing Well In One Day And T20 Waseem Akram

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔

لاہور کے نجی اسکول میں ذیابطیس کےعالمی دن پر ہونے والی تقریب میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی ون ڈے اور ٹی 20 میں پرفارمنس اچھی ہے،لیکن ٹیسٹ ٹیم جہدجہد کررہی ہے ۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم بہتری کے لیے کوشاں ہے، مصباح الحق اورمحمد یوسف کا خلا پُر کرنے میں وقت لگے گا۔

پاکستان کے عنقریب شروع ہونے والے دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں وکٹیں بولرز کے لیے مدد گار ہوتی ہیں۔

ذیا بیطیس کے عالمی دن کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر چوتھا فرد ذیابیطس کا شکار ہے، ذیابیطس سے آگاہی بہت ضروری ہےاور اس مرض سے بچنے کے لیے لائف اسٹال تبدیل کرنا ہوگا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل شروع ہوئی تو لوگوں نے پوچھا کھلاڑی کہاں ہیں، انہیں سمجھایا کہ پی ایس ایل کو2 سال چلنے دیںپھر اس کے بعد دیکھئے گا۔