• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ کسی ہالی وڈ فلم کا منظر نہیں بلکہ چین کے ایک برفیلے غار کا مبہوت کن نظا رہ ہے۔

چینی صوبے’شانزی ‘کے ڈسٹرکٹ’ننگوو‘میں واقعے اس قدرت کے شاہکار خوبصورت غار کی چھت، دیواریں اور فرش مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔

اس غار میں کئی فٹ لمبی برف کی سلاخیں کسی وِنڈر لینڈ سے مشابہہ دکھائی دے رہی ہیں اور قدرتی طور پر اس قدر دلکش اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہے کہ یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

ماہر فنکاروں نے غار کی خوبصورتی کو مزید نکھارتے ہوئے یہاں برف سے درجنوں مجسمے تیار کر کے رکھے ہیں، جن میں نصب روشنیاں غار کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

غار میں برف کی دبیز تہہ پر سے جب سورج کی کرنیں چھن کر اندر آتی ہیں تو یہ خوبصورت رنگ برنگی روشنیاں اس کی دلکشی کو مزید چار چاند لگا دیتی ہیں۔

تازہ ترین