• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :بہو پر سسرالیوں کا تشدد،مقدمہ درج

Daughter In Law Violance By Husband Family Case Register

کراچی کے علاقے کورنگی میں بہو پر سسرالیوں نے تشدد کیا ہے، پولیس نے تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق بہو پر تشدد کے الزم میں سسر اور دو دیوروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بہو نے الزام عائد کیا ہے کہ دیوروں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ، لڑکی کے2دیور اورسسرسے تفتیش جا ری ہے، جبکہ درج کئےجانے والے مقدمے میں قتل کی دھمکی کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

تازہ ترین