• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی

Drizzle In Different Area Of Karachi

کراچی کے علاقےڈیفنس،کورنگی اورشارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بونداباندی کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔

شہر کے علاقوں ڈیفنس، صدر، آئی آئی چند ریگرروڈ، کھارادر، کورنگی، شارع فیصل، ملیر، سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق شارع فیصل پرمختلف مقامات پربونداباندی کی وجہ سےسڑک پرپھسلن کی وجہ سے گر کر متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے سائبیریا کی یخ بستا ہوائیں کراچی کا رخ کر رہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین