• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازارِ حصص، ہنڈریڈ انڈیکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ

Market Share Hundred Index Increased 294 Points

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کے بہتر ریٹ ملنے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کے بہتر نرخ ہونے پر خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی ۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 360 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 38 ہزار 884 کی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس294 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 819 کی سطح پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 5 ارب 37 کروڑ روپے مالیت کے 11 کرور 77 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حصص بازار میں مسلسل مندی کی وجہ سے شیئرز کے ریٹ کم ہونے پر خریداری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تازہ ترین