• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Gold Worth Rs 300

ڈالر مہنگا ہونے پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، فی تولہ سونا 300روپے مہنگا ہوکر 54ہزار دو سو روپے کا ہو گیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت پر بھی نمایاں فرق پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تو سونا 2 ڈالر کمی سے 12سو42ڈالر فی اونس پر آگیا لیکن ڈالر مہنگا ہونے سے امارتی درہم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 54 ہزار دو سو روپے اور 10گرام سونا 257 روپے اضافے سے 46 ہزار 457 روپے پر آگیا ہے۔

تازہ ترین