• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون زہریلا سانپ پکڑنے سے بھی نہ گھبرائی

یوں تو خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے جو چھپکلی اور لال بیگ تک سے خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔

لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی یہ خاتون تو بہت بہادر ہے، جو زہریلا سانپ پکڑنے سے بھی نہ گھبرائی۔

یہ مناظر آسٹریلیا کے شہر برسبین میں دیکھے گئے، جہاں سڑک پر دیوہیکل سانپ چل رہا تھاکہ ایک خاتون نے دیکھا تو پکڑنے پہنچ گئی۔

ٹائٹیانا نازاروا نامی خاتون نے بہادری کا ثبوت اور خوفزدہ ہوئے بغیر اپنے ہاتھوں سے نہ صرف 8 فٹ لمبے سانپ کو پکڑا بلکہ اسے بیگ میں بھی ڈال دیا۔

خاتون کی اس بہادری نے جہاں وہاں موجود افراد کو دنگ کر دیا وہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہے، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور خاتون کی بہادری کو سراہا رہے ہیں۔

تازہ ترین