• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما،جسٹس نجفی رپورٹ قدرت کا انتقام ہیں،طاہرالقادری

Panama Justice Najfi Report Are Revenge Of Nature Tahirul Qadri

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کہتے ہیں کہ پاناما اور جسٹس نجفی کی رپورٹ قدرت کےانتقام کا حصہ ہیں۔

علامہ طاہرالقادری نے لاہورمیں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں کوئی گریٹر پلان بنتا نظر نہیں آ رہا، یہ قدرت کا آپ سے انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کئی سال سے مسلم لیگ ن کی حکومت سے مایوس ہیں، جب چاہوں گازرداری صاحب ،عمران خان کودائیں بائیں بٹھاکردکھادوں گا۔

طاہرالقادری کا مزید کہنا ہے کہ صرف سیاسی بیانات تک نہیں قدم سےقدم ملاکر چلتے دکھا دوں گا،جب وقت آیاتمام جمہوری قوتوں کواکٹھا کر کے دکھادوں گا۔

تازہ ترین