• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملین مارچ کی تیاریاں،جماعت اسلامی کے کیمپ کا افتتاح

Karachi The Inaugural Ceremony Of The Million Marches The Jamaat E Islami Camp

کراچی میں جماعت اسلامی نے ملین مارچ کی تیاریاں شروع کردیں، حسن اسکوائر پرکیمپ کا افتتاح کردیا گیا۔

کراچی میں 17دسمبر کے ملین مارچ کے سلسلےمیں حسن اسکوائر پرلگائے جانیوالے کیمپ کا افتتاح جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کیا ۔

اس موقع پرانہوں نےکہاکہ عوام ایمانی جذبے سے سرشار ہوکر مارچ میں شرکت کریں، عوام اسرائیل کو پیغام دیں کہ ہم حماس کےمجاہدین کےساتھ ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں کو بیدار کرنے کیلئےعوام کو سڑکوں پرآنا ہوگا۔

اس موقع پر شہریوں میں ملین مارچ میں شرکت کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

تازہ ترین