• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Gas Shortage In Different Areas Of Karachi

سوئی سدرن کو رواں موسم سرما گیس دستیابی بڑھی ہے لیکن 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبے سندھ کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس قلت بڑھ رہی ہے، صارفین کو کھانے پکانے اور پانی گرم کرنے کے لیے شدید کوفت کا سامنا ہے۔

ایل این جی آگئی، دو دو ٹرمینل بن گئے لیکن 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبہ سندھ کے بڑے شہر کراچی میں گیس قلت ہر موسم سرما بڑھتی جارہی ہے۔گلستان جوہر کے مختلف علاقوں،لانڈھی، پی ای سی ایچ ایس کے کچھ محلوں، کھارادر سمیت اولڈ ایریا ز کے مکینو ں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

حکام قلت کا سبب آبادی میں اضافے اور پرانی لائنوں کی بوسیدگی بتاتے ہیں لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہے تو بعض علاقوں میں رات کو گیس کیوں بحال ہوجاتی ہے، صارفین کے مطابق ان کی لاتعداد شکایات کی شنوائی نہیں ہوتی۔

گلستان جوہر ،لانڈھی ،پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، ماہرین کے مطابق پائپ لائنوں سے گیس زیاں یا چوری عالمی معیار سے زائد ہونے کے سبب بھی گیس دباؤ میں کمی آتی ہے ، اب کراچی والوں کے کچن میں ایل پی جی سلنڈرز ایک نئی حقیقت بننا شروع ہو چکی ہے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس سپلائی بہتر بنانے کی کوشش ہورہی ہے ، صارفین سمجھتے ہیں کہ بلند گیس زیاں روکنے میں ناکامی اور پریشر بڑھانے کی حکمت عملی نہ ہونا انکے مسائل بڑھنے کا سبب بن رہی ہے۔

 

تازہ ترین