• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے اکثر سنا ہوگا انٹر ویو دینے والا پریشان اور لینے والا خوش ہوتا ہے ، باراک اوباما اور شہزادہ ہیری کے معاملے میں یہ عمل الٹا ثابت ہوا ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی طرف سے میزبان بن کر شہزادہ ہیری نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انٹرویو لیا ۔

انٹرویو سے قبل میزبان اور مہمان کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی ، اس دوران شہزادہ ہیری پریشان جبکہ باراک اوباما پر جوش نظر آئے ۔

انٹرویو سے قبل ہلکی ہوئی پھلکی گفتگو اور چھیڑ چھاڑ،شہزادہ ہیری نے کہا اگر جواب دینے میں تاخیر کی تو ان کا لٹکا ہوا منہ دیکھنا پڑے گا۔

اس پر جواباً باراک اوباما نے کہا کہ وہ شہزادہ ہیری بسورتی صورت ہرگز نہیں دیکھنا چاہتے ، برطانوی نشریاتی ادارے کے ریڈیو سے یہ انٹرویو کرسمس کے موقع پر نشر کیا جائےگا ۔

تازہ ترین