• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی ملٹری آفیسر،سابق امریکی صدورڈبلیو بش اوراوباما کے ملٹری ایڈوائزر مائیک ملن نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا ایٹمی جنگ انتہائی قریب ہے،انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے کے سفارتی حل کے بہت کم امکانات ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے سابق چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مائیک ملن نے اس صورت حال کوامریکی صدارتی محل وائٹ ہائوس کی ناقابل یقین حد تک مایوس کن کارکردگی سے منسوب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ خطر ناک حد تک غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے اور مسئلے کے حل کی مزیدکوئی راہ نظر نہیں آتی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تمام راہیں ختم ہو چکی ہیں۔

یہ ایسی صورت حال ہے جسے دیکھتے ہو ئے میں سمجھتا ہوں کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی جنگ کے انتہائی نزدیک ہے کیوں کہ شمالی کوریا کے معاملے کا سفارتی حل قطعی طور پر نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین