• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں مسافر بس حادثے کا شکار، نو عراقی شہری ہلاک

Nine Iraqi Nationals Killed In A Passenger Bus Accident In Turkey

ترکی جنوب مشرقی علاقے میں مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں 9 عراقی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک حکام کے مطابق یہ حادثہ جنوب مشرقی صوبہ شرناق میں عراقی سرحد سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جب ایک بس حادثے کا شکار ہوا، بس پرسوار بیشتر مسافر عراقی تھے۔

مزید بتایا گیاکہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 38 مسافر شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین