| |
Home Page
ہفتہ 2؍ جمادی الاوّل 1439ھ 20 ؍ جنوری2018ء
January 14, 2018 | 03:31 pm

پاکستان کی سیاسی پارٹیوں میں چائنا کٹنگ ہو رہی ہیں، ارشدہ رہرہ

Pakistani Political Parties China Cutting Is Getting Arshad Vohra

Pakistani Political Parties China Cutting Is Getting Arshad Vohra

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماارشد وہرہ کا کہنا ہے کہپاکستان کی سیاسی پارٹیوں میں چائنا کٹنگ گزشتہ 60سال سے جاری ہے ،مسلم لیگ ق، ف اور ن بھی چائنا کٹنگ ہے ۔

ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ قصور واقعہ نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، حکمران اپنے بچوں کی حفاطت کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں ۔

ارشد وہرا کا کہناتھا کے بارہ مئی کے واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے اور تمام ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے،کراچی کے ٹیکس کا پیسہ کراچی پر نہیں لگ رہا ،الیکشن سے پہلے پیپلز پارٹی نے سندھ میں 25 ہزار روپے باٹنے کی سکیم کا آغاز کردیا ہے جو الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا آغاز ہے عوام کو بھی چاہیے کے آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ نہ آزمائے ۔

انہوں نے مزید کہا کراچی ہینہیں پورے ملک میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے قدرتی وسائل کا درست استعمال نہ ہونا بھی بدعنوانی کےزمرے میں آتا ہے ۔

صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کے جنرل مشرف کی اپنی جماعت ہے ہماری اپنی جماعت ہے اتحاد کا فیصلہ الیکشن میں حصہ لینے کے بعد کیا جائے گا ۔