• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم مشن امپاسیبل کی شوٹنگ ، ٹام کروز کے اسٹنٹس

ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپاسیبل پر گامزن ہیں۔

جی ہاں برطانوی دار الحکومت لندن میں ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم ’مشن امپاسیبل 6‘ کی شوٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

گذشتہ روز شوٹنگ کے دوران فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ٹام کروز نے لندن شہر کی اونچی عمارتوں پر مختلف اسٹنٹس دکھائے جو منظر عام پر آگئے ہیں۔

شوٹنگ کے موقع پر سینکڑوں افراد اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں جمع ہوگئے جبکہ کسی بھی دقت سے بچنےکے لیے ٹریفک بھی رکوادی گئی۔

واضح رہے کہ جے جے ابرام اور ٹام کروز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین