• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فضائیہ نے داغےگئے بیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا

Saudi Arabia Intercepts Ballistic Missile Launched By Houthi Militia From Yemen

سعودی فضائیہ نے یمن سے جازان کی جانب داغےگئےبیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا۔سعودی ٹی وی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے فائرکیےگئےمیزائل کوفضامیں ناکارہ بنادیا، واقعے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کا جازان پر روزمرہ کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،اور ایئرٹریفک بھی معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کو سعودی عرب پر حملے کے لیے میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ تہران کو یورینیم کو افزودہ کرنے سے روکنا چاہیے۔

تازہ ترین