• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرادی ، فضل الرحمٰن ملاقات،بلوچستان طرزکی کے پی میں تبدیلی پرغور

Zardari Fazlur Rehman Meets Change In Kpk Style Of Baluchistan

ملکی سیاست کے دوبڑے کھلاڑی سابق صدر آصف زرداری اورموجودہ حکمران اتحاد کی اہم جماعت جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات ہوئی ۔

پی پی ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی بلاول ہائوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میںدونوں رہنمائوں نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور خاص طور پر سینیٹ کے آنے والے انتخابات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ الیکشن سے قبل خیبرپختونخوا میں تعاون اور بلوچستان طر ز پر کے پی اسمبلی میں تبدیلی کے نکات پر غور کیا گیا ۔

پی پی ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے اشتراک پر بھی اتفاق کیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ اشتراک سینیٹ انتخابات سے قبل نظام کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہےجبکہ خبیر پختونخوا میں بلوچستان طرز کی تبدیلی کا لائحہ عمل صوبے کی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے بعد طے کیا جائےگا۔

خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی اپوزیشن کاحصہ ہیں، جبکہ حکومتی اتحاد میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔

تازہ ترین