• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برف سے جمی جھیل میں پھنسے بارہ سنگھے کی مدد

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں۔

ایسی ہی مشکل یورپ میں ایک بارہ سنگھے کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والی جھیل میں پھنس گیا۔

جی ہاں، یورپی ملک بیلا روس کے ٹاؤن’براہن‘میں سخت سردی کے باعث جم جانے والی جھیل میں پھنسے بارہ سنگھے کوکچھ ہمدرد افراد نے دیکھا تو بچانے پہنچ گئے۔

مشکل میں گھرے بارہ سنگھے کو ہمدرد افراد نے کچھ لمحوں کی محنت کے بعد آزاد کرالیا جبکہ بارہ سنگھے نے بھی مصیبت سے نکلتے ہی سکون کا سانس لیا۔

تازہ ترین