• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے ذلیل و رسوا ہوں گے، رانا ثنا

Curious Will Be Humble For The Curse Of Parliament Rana Sana

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قادری کے جلسے میں ایک دوسرے پر لعنتیں بھیجنے والے اکٹھے تھے ،جن پر عوام نے کروڑوں لعنتیں بھیجیں۔

فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طاہرالقادری کے جلسے سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اس ملک میں جمہوریت ،آئین و قانون کی حکمرانی رہے گی ،پارلیمنٹ سرخرو ہوگی جبکہ یہ لوگ ذلیل و رسوا ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 27 جنوری کو جڑانوالہ میں نواز شریف کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، 28 جولائی کے فیصلہ کے بعد سے لوگوں کا نواز شریف سے محبت کا جذبہ مزید بڑھ گیا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ قادری کے اسٹیج پر جمع ہونے والوں کا ایجنڈا ہی انتشار پھیلانا ہے، ساڑھے 4 سال انہوں نے یہی کام کیا یہ تاریخ پر تاریخ دیتے رہیں گے۔

وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ انتخابات میں ترقیاتی کام کرانے والوں اور انتشار پھیلانے والوں میں مقابلہ ہو گا، خیر کی قوتیں کامیاب اور شر کی قوتیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ زینب کیس میں 800 سے زائد لوگوں کا ڈی این اے کیا ، کیس میں کافی پیشرفت ہو چکی ہے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیف جسٹس کا عہدہ بہت عزت و احترام کا حامل ہے،ان کے آفس سے سیاستدانوں اور سول افسران کو توہین اور ہتک نہیں ملنی چاہیے ۔

وزیرقانون پنجاب نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کے بارے میں میڈیا میں جو ریمارکس رپورٹ ہوئے اس پر بہت افسوس ہے ۔

تازہ ترین