• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ماڈلز کی دلکش لباس میں ریمپ پر واک

بھارت میں دہلی ٹائمزفیشن ویک2018 میں ماڈلز نے فیشن کے جلوے دکھاتے ہوئے دلکش لباس میں ریمپ پرواک کی۔

بھار ت کے شہر دہلی میں رنگا رنگ ٹائمزفیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں حسیناؤں نے دیدہ زیب ملبوسات میں ریمپ پر واک کی اور فیشن کے دلدادہ افراد کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

سن2018-2019ء کے ان جدید فیشن سے آراستہ موسمِ بہار اور موسمِ گرما کے ملبوسات میں جہاں ایک طرف اسٹائل کا مکمل خیال رکھا گیا وہیں رنگوں کی چناؤ میں بھی خواتین کی پسند کو مدِ نظر رکھ کر کلیکشن تیار کی گئیں۔

ڈریم ڈائمنڈدہلی ٹائمز فیشن ویک میں کئی نامور ڈیزائنرز کی کلیکشن حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جنہیں زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر پہنچیں تو فیشن کے دلدادہ افراد نے جی بھر کر داد دی۔

دلکش رنگوں کی حامل ساڑھیاں، گھاگرااورشرٹس کی کلیکشن میں ماڈلز ریمپ جلوۂ گر ہوئیں تو کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پایا۔

تازہ ترین