| |
Home Page
اتوار یکم جمادی الثانی 1439ھ 18 فروری 2018ء
February 14, 2018 | 03:22 pm

کراچی: منگھوپیر میں میاں بیوی پر فائرنگ، ملزم پکڑا گیا

Karachi Honor Killing Husband Killed Wife Injured

Karachi Honor Killing Husband Killed Wife Injured

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں غیرت کے نام پر شوہر کو قتل اور بیوی کو زخمی کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گذشتہ روز منگھوپیر میں فائرنگ سے روزی خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ زینب زخمی ہے۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا جس پرقتل میں ملوث مرکزی ملزم عبدالغنی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے اپنے کزن مشتاق کے ساتھ مل کرگھر کے دروازے پر دستک دی اور دروازہ کھلتے ہی گھر میں داخل ہوگیا۔

ملزم نے بتایا کہ اس کے پاس پستول اور مشتاق کے پاس چاقو تھا، اس نے روزی خان پر فائر کیاجو اس کے سر میں لگا، دوسری گولی چل نہ سکی تو پھپھو پر چاقوں سے وار کیا۔

ملزم نے مزید بتایا کہ وہ اور اس کا ساتھی واردات کے بعد نادرن بائی پاس کی طرف فرار ہوگئے۔ واردات کے دوران عبدالغنی زخمی ہوگیا تھا جس کے باعث اس کا ساتھی مشتاق اسے معمار کے پولیس تھانے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی مشتاق کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقتول روزی خان نے14 ماہ قبل زینب سے پسند کی شادی کی تھی،روزی خان اورزینب کوئٹہ سے بھاگ کر کراچی آگئے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد حامد کے مطابق روزی خان اور زینب نے گزشتہ سال شادی کی تھی، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔